اس موقع پر علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور ہندوستان قدیم تہذیب کے مالک دو بڑے ملک ہیں جن کے بیچ سیاسی اور اقتصادی میدان میں تعاون کے متعدد مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی پروگرام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون دونوں ممالک اور علاقے کی سلامتی کے مفاد میں ہے لہذا تعاون کے اس سلسلے کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
اجیت دووال نے بھی اس موقع پر خطے میں ایران کے کردار کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشی میدان میں تہران اور نئی دہلی کے تعلقات میں مزید فروغ لایا جائے گا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی قدردانی کی اور کہا کہ نئی دہلی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی شعبوں بالخصوص چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی پروگرام اور شامل جنوب ٹرانزٹ کوریڈور میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ کا تبصرہ